کراچی (کلچرل رپورٹر) یوگا کینڈل رقص کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار امجد رانا رواں ماہ 12 اکتوبر کو فلم سٹار ہنی خان ، اکرم سونو ودیگر فنکاروں کے ہمراہ کراچی میں پرفارم کریں گے ۔ اس حوالے سے امجد رانا نے کہا ہے کہ ابھی حال ہی میں پاکستا ن اور رشیا چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے رشیا میں ہونے والے پاکستان ٹریڈ ایکسپو میں پہلی بار پاکستان کے صوبائی علاقوں پر مشتمل کلچر کو متعارف کروایا۔ جس کا بے حد عمدہ رسپانس ملا، انہوں نے کہا کہ ان دنوں اپنے شو کی تیاریوں میں مصروف ہوں کوشش کرتا ہوں۔