کمپالا( آن لائن )یوگنڈا میں ایک تیل ٹینکر میں آتشزدگی کے باعث کم ازکم 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ کینیا سے کانگو جانے والے تیل ٹینکر میں یوگنڈا کے مغربی علاقے روبیرجی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہ بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کئی دکانیں ، سٹالز ، مارکیٹ اور 2گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔