لاہور(کلچرل رپورٹر) آئیپا2019 (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز)نے اپنے تیسرے ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان کا یہ سب سے بڑا اور واحد انٹرنیشنل پاکستانی شوبز ایوارڈ ایونٹ 7دسمبر 2019ء کو ایکس میٹنگ پوائنٹ کریگرڈوین 50/2013 اسکیٹن ‘اوسلو‘ ناروے میں منعقد ہوگا۔ ایوارڈز کی تقریب میں ناروے کے سرکاری عہدے داروں کے علاوہ پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔2018ء کی کارکردگی کی بنیاد پر پیش کئے جانے والے ایوارڈز کیلئے درج ذیل ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔بہترین فلم برائے سال2018جوانی پھر نہیں آنی 2،لوڈ ویڈنگ، موٹرسائیکل گرل، طیفا ان ٹربل، پرواز ہے جنون ، بہترین ڈائریکٹر فلم برائے سال2018ندیم بیگ جوانی پھر نہیں آئی 2،لوڈ ویڈنگ ،نبیل قریشی احسن رحیم طیفا ان ٹربل، حسیب حسن پرواز ہے جنون، عدنان سرور موٹرسائیکل گرل، بہترین اداکار فلم برائے سال2018ہمایوں سعید جوانی پھر نہیں آنی 2، فہد مصطفی لوڈ ویڈنگ، حمزہ علی عباسی پرواز ہے جنون، شہریار منور صدیقی سات دن محبت ان، بہترین اداکارہ فلم برائے سال2018کبری خان جوانی پھر نہیں آنی 2،مہوش حیات لوڈ ویڈنگ ،مایا علی طیفا ان ٹربل، ہانیہ عامر پرواز ہے جنون ،سوہا علی ابڑوموٹر سائیکل گرل، بہترین معاون اداکارہ / اداکار فلم برائے سال 2018 ماورا حسین جوانی پھر نہیں آنی 2،نور الحسن لوڈ ویڈنگ، احد رضا میر پرواز ہے جنون ،جاوید شیخ طیفا ان ٹربل ،عدنان سرور موٹر سائیکل گرل بہترین ،آن سکرین جوڑی فلم برائے سال2018ہمایوں سعید / کبری خان جوانی پھر نہیں آنی 2،فہد مصطفی/ مہوش حیات لوڈ ویڈنگ، علی ظفر /مایا علی طیفا ان ٹربل، حمزہ علی عباسی / ہانیہ عامر پرواز ہے جنون، آئیپا سنگر آف دی ائیر میل / فی میل برائے سال2018عاصم اظہر آئمہ بیگ ،مہک علی ،اسرار شاہ رافع اسرار شامل ہیں۔