سنگا پور(سپورٹس ڈیسک)سنگا پور میں جاری مکسڈ مارشل آرٹس کی ون چیمپئن شپ میں پاکستان کے احمد "ولورین " مجتبیٰ نے بھارت کے راہول "کیریلا کرشر" راجو کو 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی اوروہ ایک ہی مکا کھاکر نیچے گر پڑے جس کے بعد ریفری نے فائٹ روکنے کا اعلان کیا اور یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجتبیٰ نے فائٹ اپنے نام کرلی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے بھارتی کھلاڑی سے مکس مارشل آرٹس مقابلہ جیتے پر اپنی فتح کو پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کیا ہے ۔واضح رہے کہ معروف کرکٹر شعیب اختر نے احمد کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا کہ وطن لوٹنے پر احمد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔