لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں کشمیر کمیٹی پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ن لیگ کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم کشمیر کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات نے مجوزہ تقریبات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سرکاری سطح پر مرکزی تقریب مال روڈ پر منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ اور وزراء سمیت اہم سرکاری و نجی شخصیات شرکت کریں گی۔کشمیر اور پنجاب کی سرحدوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حکم دیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پرآزادی کشمیر کے حوالے سے بینر اور فلیکس آویزاں کروائے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیر کی تمام تقریبات کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں۔