لاہور (سپیشل رپورٹر ) پولیس کی یکم سے 15فروری تک پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کر دی ،تر جمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں مصروف 839افرادگرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں813 مقدمات درج کئے ،سٹی ڈویثرن سے 152، کینٹ 296، ماڈل ٹاؤن210،اقبال ٹاؤن 77،سول لائن 44جبکہ صدر ڈویڑن سے 60پتنگ بازوں کو گرفتار کیاگیا،کارروائی کے دوران 4ہزار کے قریب پتنگیں،3سو چرخیاں،ڈ ور پنی اور دیگر سامان برآ مد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔