کراچی(کامرس رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایکو سی سی آئی) کو پاکستان سے تجارت بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ،ای سی او میں شامل تمام ممالک کو ملا لیا جائے تو مل جائے تو یورپی یونین کے ممالک سے آگے جاسکتے ہیں ،اس وقت پورے ریجنل میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں ،ڈیویلپمنٹ اکانومی میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں اور ہم بہت ہی اچھے موقع پر مل رہے ہیں ،ہمیں اب تجارت کے فروع پر فوکس کرنا ہوگا ،پاکستان کی حکومت کی بھی توجہ ہے کہ تجارت بڑھے ،وزیر اعظم عمران خان کا بھی فوکس ہے کہ ریاست مدینہ کا قیام ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)میں ایکو سی سی آئی ممبر ممالک کے 27ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نو ممالک نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پرصدر وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت انجنئیر دارو خان اچکزئی ،ایکو سی سی آئی کے سربراہ حافظ شمسی ،ترکی چیمبر کے نائب چئیرمین سعید بن حافظی ، ایرانی چیمبر سربراہ سالیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔