اسلام آباد (وقائع نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا جبکہ آر ایل این جی کی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 12 سینٹ کا اضافہ کر دیا۔ اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 10 ڈالر94 سینٹس جبکہ سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 10ڈالر93 سینٹس مقرر کردی گئی۔ یہ گیس پی ایس او اورپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذریعے درآمد کی جائیگی، نومبر میں 8 کارگوز درآمد ہونگے ۔