کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ59 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26 ارب 25کروڑ42لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت2.54فیصد کم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں بھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی - کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 19.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19654.65پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس102.38پوائنٹس کے اضافے سے 32588.88پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا-بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب31 ارب19کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب57 ارب45کروڑ8لاکھ روپے ہو گئی۔۔دریں اثنائگزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید154.55روپے اورقیمت فروخت154.65روپے ہوگئی۔