اسلام آباد؍ملتان( سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے حالیہ اقتصادی بحران کی ذمہ دار زرداری اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ ہے ، منی لانڈرنگ کی بدولت پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، عالمی طاقتیں پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں،حکومت ملک کو بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ملتان میں ملک طارق بھٹہ کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں جس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے ۔ بعد ازاں کوٹ مٹھن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاپاکستان بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے حوصلے کا مظاہرہ کررہا ہے ،ہمارے جذبہ خیر سگالی اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اگر بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا نیشنل سکیورٹی کے ایشو پر پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں،حمزہ شہباز کا معاملہ عدالت میں ہے ، اس پر بات نہیں کرسکتا۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفون پررابطہ کیا ہے اور سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔شاہ محمود نے ایرانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر امدادی سامان کے دو سی 130 طیارے ایران بھیجے جا رہے ہیں۔مزیدبرآں وزیر خارجہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بحرینی ہم منصب کو خطے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں ،بھارتی جارحیت کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ ، دوہرے ٹیکس سے بچاؤ اور ٹیکس چوری سے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔ شاہ محمود اسلام آباد؍ملتان( سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے حالیہ اقتصادی بحران کی ذمہ دار زرداری اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ ہے ، منی لانڈرنگ کی بدولت پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، عالمی طاقتیں پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں،حکومت ملک کو بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ملتان میں ملک طارق بھٹہ کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں جس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے ۔ بعد ازاں کوٹ مٹھن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاپاکستان بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے حوصلے کا مظاہرہ کررہا ہے ،ہمارے جذبہ خیر سگالی اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اگر بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا نیشنل سکیورٹی کے ایشو پر پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں،حمزہ شہباز کا معاملہ عدالت میں ہے ، اس پر بات نہیں کرسکتا۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفون پررابطہ کیا ہے اور سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔شاہ محمود نے ایرانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر امدادی سامان کے دو سی 130 طیارے ایران بھیجے جا رہے ہیں۔مزیدبرآں وزیر خارجہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بحرینی ہم منصب کو خطے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں ،بھارتی جارحیت کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ ، دوہرے ٹیکس سے بچاؤ اور ٹیکس چوری سے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔