انٹارکٹیکا(ویب ڈیسک)انڈین سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں سبزے کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے ۔ماہرینِ قطبی حیاتیات سنہ 2017 میں برف سے ڈھکے ہوئے براعظم کی ایک مہم کے دوران کائی کی ایک نوع سے ٹکرائے ۔سائنس دانوں نے پایا کہ یہ کائی بنیادی طور پر ان علاقوں میں اگتی ہے جہاں پینگوئن بڑی تعداد میں نسل بڑھاتے ہیں۔ پینگوئن کے پاخانے میں نائٹروجن ہوتی ہے ۔ پروفیسر باسٹ کا کہنا تھا 'بنیادی طور پر یہاں کے پودے پینگوئن کے پاخانے پر زندہ رہتے ہیں۔ اس سے گوبر کے آب و ہوا میں گھلنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے ۔