شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پنجاب تائیکوانڈو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ملک حمزہ نے میدان مارلیا۔ اس شاندار فتح پر شہریوں نے انکو مبارکباددی ہے۔ ملک حمزہ نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پنجاب تائیکوانڈو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کامیابی میرا خواب تھا۔کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا ۔