لاہور(کلچرل رپورٹر)کلچر ل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے یوم دفاع کے حوالے سے بڑامیوزیکل شو 29اگست کو الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف گلوکار پرائیڈ آف پرفارمنس شوکت علی،سائرہ نسیم‘وارث بیگ‘راحت ملتانیکر، عمران شوکت، فرح انور، امیر شوکت اور دیگر پرفارم کریں گے ۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔سی جے ایف پی کی کلچرل کمیٹی نے اس سلسلہ میں پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے ۔