لاہور،اسلام آباد،پشاور،کراچی( سٹاف رپورٹرز، بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نامہ نگار ، نمائندگان) ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کیخلاف پاکستان بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور حکومت سے ہالینڈ کا بائیکاٹ کرکے سفارتی تعلقات ختم کر نیکا مطالبہ کیا گیا۔قومی اسمبلی میں بھی متفقہ قرار داد مذمت منظور کر لی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لیا۔ متحدہ مجلس عمل کے رہنما مفتی عبدالشکور نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پرہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور سوشل بائیکاٹ کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہالینڈ کے سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جائے ،وزیر اعظم 27ستمبر کو اقوام متحدہ میں یہ تجویز پیش کریں کہ تمام انبیاء کی توہین کو دہشتگردی قرار دیا جائے ۔دریں اثنا جمعیت علماء اسلام(ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن کے اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کے اعلان کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا ،مساجد میں علما اور خطبا نے احتجاجی قرار داد یں منظور کرائیں جن میں گستاخانہ عمل کو عالم اسلام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا گیا اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوائیں۔ لاہور پریس کلب کے باہر جمعیت علماء اسلام(ف) نے ا حتجاجی مظاہر ہ کیا جس کی قیادت جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کی ۔مولانا امجد خان نے مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کامقابلہ سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ قومی اسمبلی مذمتی قرار منظور کرے جبکہ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور ہالینڈ سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے ۔سنی تحریک کی اپیل پر بھی دینی جماعتوں نے یوم احتجاج منایا اورایک لاکھ سے زائد مساجد، مدارس اور خانقاہو ں میں خطبات جمعہ کے دوران گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ کئی شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبد الرسول خان ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ ریاض ہزاروی ، علامہ شیر محمد اور غلام محی الدین جلالی نے کہاکہ ہالینڈکی فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ وائلڈرزکی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرنیکا اعلان بد ترین انتہا پسندی ہے ۔ عیدکے بعددیگر جماعتوں کی مشاورت سے بڑی احتجاجی کال دینگے ۔جماعۃالدعوۃ کی اپیل پرملک بھر میں علما نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی شدید مذمت کی ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمٰن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمٰن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا قاری عبدلعزیز، مولانا خالدمحمود ،مولانا سعید وقار نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے بڑھ کر کوئی انتہا پسندی نہیں ہو سکتی۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام ہالینڈکی طرف سے اسلام دشمن اقدامات اور توہین آمیز خاکوں کی نمائش کیخلاف لاہور میں نماز جمعہ کے بعد کئی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں علما نے مذمتی قراردادیں منظور کیں۔ سگیاں چوک میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صفدر گیلانی ،بھاٹی چوک میں علامہ اصغر نورانی ، مغلپورہ میں شاہد گردیزی ، چونگی امر سدھو میں ذوالفقار حیدری ، شاہدرہ میں ارشد قادری ، سمن آباد میں علامہ نعیم جاوید ، ہنجروال میں علامہ یوسف، فیروز والا میں مولانا ز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔مسلم یوتھ آ رگنائزیشن پاکستان نے لیاقت چوک سبزاہ زار سکیم سے شاہ فرید چوک تک حرمت رسولؐ ریلی نکالی۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور دیگر جماعتوں نے بھی احتجاج کیا۔ جامع مسجد القادسیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا کہ امت مسلمہ نبی اکرم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائے ۔شان رسالت ؐ میں گستاخیاں اسلام ، قرآن اور مسلمانوں کیخلاف عالمی سازشوں کا حصہ ہیں۔جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری د زوار بہادر نے کہا کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنے خون کا نذرانہ دے کر بھی حضور ؐکی عزت و ناموس کا دفاع کریگا۔ پشاور میں جے یو آئی (ف) نے ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں اور عام انتخابات2018میں دھاندلی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔ صوبائی رکن عنایت اﷲ خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلا ف مذمتی قرار داد جمع کرا دی۔کراچی میں جما عت اہلسنّت نے یوم احتجاج منا یا ، شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے اور مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور کرائی گئیں۔گوجرانوالہ میں بھی سنی اتحاد کونسل نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف یوم احتجاج منایا ، جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ شیخوپورہ موڑ سے جی ٹی روڈ شیر انوالی باغ تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ سیالکوٹ میں سنی تحریک اور تحریک لبیک نے احتجاجی جلوس نکالا اور مظاہرہ کیا ۔ وزیرآباد میں تحریک لبیک ، جملہ تنظیمات اہلسنت اورانجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام حرمت رسول ؐ ریلی نکالی گئی۔ سادہوکے میں تحریک لبیک یارسول اﷲ نے ریلی نکالی ۔چیچہ وطنی میں جے یو آئی (ف) نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔حافظ آباد میں سنی تحریک کے کارکنوں نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مرکز اہلسنت دربار خطیب الاسلام کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ جمعیت العلماء اسلام کا ہنگامی اجلاس مدرسہ اشرفیہ میں ہواجس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی ۔ گستاخانہ خاکوں کیخلاف پھول نگر میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ قمر الدین نورانی، مولانا حافظ مقصود احمد نقشبندی، اورتحریک لبیک کے کنوینر رانا نذر نے کی۔قصور میں مسجد فاروقیہ سے دربار حضرت بابا بلھے شاہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کیخلاف مری میں بھی دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم احتجاج