اسلام آباد(خبر نگار)وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ نے گلگت بلتستان میں وکلا کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے درج ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیہ میں ایڈوکیٹ فرحان،ایصار اور مبارک کیخلاف انسداد ہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آرز درج کرنے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل جی بی سے معاملے کا نوٹس لینے اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جج جی بی بھی معاملے کا نوٹس لیں۔دریں اثنا وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل نے مانسہرہ میں وکیل عابد تاج کیساتھ ایک اور وکیل کے کلائنٹ کی بدتمیزی اور پرچہ درج کرنے کی بھی مذمت کی۔پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیہ میں عابد تاج کے معاملے میں مانسہرہ پولیس کے کردار کی بھی مذمت کی گئی۔