میلان(سپورٹس ڈیسک) روملو لوکاکو کی ریکارڈ کارکردگی کی بدولت انٹر میلان نے بائر لیورکن کو 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یورپا لیگ کوارٹر فائنل میں روملو لوکاکو نے لگاتار نویں میچ میں گول کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیکولو بریلا نے 20 گز سے گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلائی۔ انٹونیو کونٹے کی ٹیم کا مقابلہ 17 اگست کو سیمی فائنل میں شاختر باسل سے ہوگا۔