نیو یا رک (آن لائن)دنیا کے 114ممالک میں انتہائی غربت کی شرح میں سالانہ کمی کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان 14ویں نمبر پر ہے ۔عالمی بینک کے ایک مضمون کے مطابق2000 سے 2015 کے دوران غربت کو کم کرنے میں جن15ممالک نے انقلابی اقدامات کیے ان میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ 2001 میں پاکستان کی28 عشاریہ 6 فی صد آبادی انتہائی غربت زدہ زندگی گزارتی تھی، پاکستان میں پندرہ برس کے عرصے میں سالانہ ایک عشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی اور یوں 4 کروڑ 41 لاکھ افراد میں سے تین کروڑ 38 لاکھ افراد خط غربت سے نکل گئے اور 2015 میں انتہائی غریب صرف 76 لاکھ پاکستانی رہ گئے تھے ۔بھارت نے 2004 سے 2011 کے درمیان سالانہ2عشاریہ4فی صد کمی کی،غربت کو کم کرنے میں سب سے زیادہ کام تنزانیہ نے کیا ۔