لاہور(کلچرل رپورٹر)پاپ راک بینڈ ’’سٹرنگز‘‘ نے اپنی البم کا آخری سنگل گانا ’’رات شبنمی‘‘ ریلیز کردیا۔اسٹرنگز بینڈ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کے افق پر راج کررہا ہے ۔’’رات شبنمی‘‘ تالیوں کی تھاپ پر گایا ہوا گانا ہے ، جس میں بہترین شاعری اور دھن اپنے سننے والوں کو بیٹ پر تھر تھرانے پر مجبور کردیتی ہے ۔اس گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل کپاڈیا نے کہا ہے کہ اسٹرنگز نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو دیگر بینڈز سے زیادہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔اْن کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ہمیشہ زندہ رہتی ہے ، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری موسیقی لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور یادوں کا حصہ بن چکی ہے ۔ ہدایات یاسر جسوال نے دی ہیں جبکہ گانا انور مقصود نے تحریر کیا ہے ۔