ممبئی (نیٹ نیوز) اکثر مرد حضرات کو بھی بال بڑھانے اور انہیں خواتین کی طرح لمبا اور گھنا رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی۔63 سالہ ’ساکل دیو توڈو‘ نامی شخص کے بال تقریباً 6 فٹ لمبے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 40 سال سے بال دھوئے ہیں اور نہ کاٹے جس کی وجہ سے اس کے بال بری طرح الجھ گئے ہیں۔ساکل دیو کا تعلق ریاست بہار سے ہے ، اس کا کہنا ہے کہ 22 سال کی عمر سے اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے اور وہ ان بالوں کو اپنے ہندو خدا ’شیوا‘ کی طرف سے رحمت سمجھتا ہے ،6 فٹ لمبے بالوں کو مزید گندے ہونے سے بچانے کے لیے اس نے انہیں سفید رنگ کے کپڑے لپیٹ رکھا ہے ۔