لاہور(شوبز ڈیسک) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و نادیہ علی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صلاحیتو ں کا اظہارکررہے ہیں،کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے ۔ایک انٹرویو میں نادیہ علی نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے ۔