پیرس( ویب ڈیسک) فرانس میں 7 دوستوں نے ایک ساتھ پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ان سات جانبازوں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک پیرا شوٹ کے ذریعے پیرا گلائیڈنگ کی۔ان کھلاڑیوں نے ایک ساتھ نہ صرف دو سیٹوں والے پیرا اشوٹ گلائیڈر کے ذریعے 1650میٹر بلندی پر چالیس منٹ تک ایک ساتھ پیراگلائیڈنگ کرکے ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا اور دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آسمان پر ایک غبارے پر بڑی عجیب و غریب کوئی چیز نظر آ رہی تھی جس کو لوگ کافی دیر تک حیرت سے دیکھتے رہے مگر جب یہ کچھ نیچے آئی تو معلوم ہوا کہ کچھ نوجوان ایک ساتھ آسمان پر اڑنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو ایک طرح سے خطرناک بھی ہے مگر ان نوجوانوں نے اپنے ایڈونچر کا شوق پورا کر دیا۔