سندر ( نمائندہ 92 نیوز) یونین کونسل 260 مراکہ میں گٹروں کے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیو ں بازاروں میں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا۔جس کے باعث علاقہ میں تعفن او ر ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے اس موقع پر اہل علاقہ نے روزنامہ92نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے نکاسی کا مسئلہ گذشتہ 7 سال سے درپیش ہے گذشتہ دور حکومت میں اس علاقہ کو نظر انداز کیا گیا تھا اور سیوریج کا مکمل بندوبست نہیں کیا گیا ۔ اہل علاقہ نے اے سی رائیونڈ اور اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔