کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر 50پیسے کی کمی سے 151روپے پر فروخت ہوتا رہا جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو ،برطانوی پاونڈ اوردیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹربنک مارکیٹ میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.00روپے کی سطح پر مستحکم رہی جب کہ قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 151.50روپے سے گھٹ کر151روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 2.30روپے کی کمی سے 166.30روپے سے گھٹ کر164روپے اورقیمت فروخت1.50روپے کی کمی سے 169.50روپے سے گھٹ کر168روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 188.50روپے سے گھٹ کر187روپے اورقیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 192.00روپے سے گھٹ کر191روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید60پیسے کی کمی سے 39.70روپے سے گھٹ کر39.10روپے اورقیمت فروخت60پیسے کی کمی سے 40.30روپے سے گھٹ کر39.70روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے 40.60روپے سے گھٹ کر40.20روپے اورقیمت فروخت41.20روپے سے گھٹ کر40.80روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔ علاوہ ازیں بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ہواتاہم ڈالر کی قدر میں ریکوری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید700روپے سستاہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1285ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70400روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60357روپے سے گھٹ کر59757روپے ہوگئی۔