نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی اخبار نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کامیاب فیشن ڈپلومیسی کی اور دنیا کو یہ ثابت کر دیا کہ سفارتکاری میں فیشن کو بھی کیسے ایک بہترین ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ نیویارک ٹائمز میں شائع مضمون میں کہا گیا کہ شاہی جوڑے نے موقع اور جگہ کی مناسبت سے لباس منتخب کئے جس سے لوگوں کو بہترین پیغام گیا۔کیٹ کے لباس کے انتخاب سے مقامی ثقافت، روایات سے آگہی اور ان کے احترام کا پیغام گیا۔اخبار نے میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے لکھا کہ عوامی تقریبات میں ان کے لباس کا انتخاب واضح نہیں ہے جبکہ ایوانکا پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے برانڈز کے لباس ہی پہنتے ہیں جبکہ میگھن مرکل کے لباس بھی کچھ خاص نہیں ہوتے ۔