لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حکومت پنجاب نے انرجی اور فشریز سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 66 کروڑ 67 لاکھ 96 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ عالمی ادارے کے تعاون سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرکاری اداروں میں بجلی کی بچت کے منصوبے کیلئے 35کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار روپے ، جھینگو کی پیداوار کے پائلٹ کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب 69 کروڑ 55 لاکھ 26 ہزار روپے اور مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلہ میں کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب 61 کروڑ 37 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔