پیرس (این این آئی)فرانس میں ایک عدالتی ذریعے نے بتایا ہے کہ بحر اوقیانوس پر واقع فرانسیسی ساحل پر مدو جز ر کے باعث حالیہ ہفتوں میں ایک ٹن سے زیادہ نامعلوم کوکین پیکیٹ جمع کئے گئے ہیں۔ رین میں جمہوریہ کے پراسیکیوٹر جنرل فلپ اسٹروک نے کہا کہ ہم ساحل سمندر پر جمع ہونے والی منشیات کو کچھ عرصے کیلئے تلاش کرنا جاری رکھیں گے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ منشیات اس شکل میں بہت خطرناک ہیں ۔یہ پیکٹ جوتوں کے ڈبے کے حجم کے پیکٹوں سیلفین کے ذریعے پیک کئے گئے ہیں۔