واشنگٹن(این این آئی) امریکہ کی قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کے قائم مقام قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی کے 6 ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے کیون مک کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئی سال گزارنے کے بعد کیون مک اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور وہ نجی سیکٹر میں جانا چاہتے ہیں، نئے قومی سلامتی کے سربراہ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔انہوں نے کیون مک الینن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارڈر کراسنگ کو کم کرنے کے لیے ساتھ کام کیا، کیون مک صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے ، انہوں نے امریکی صدر کی اْن سخت پالیسیوں کی نگرانی کی جس کا مقصد میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنا تھا۔