کراچی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ بھر میں وزیرا عظم عمران خان کا سیرت النبی ﷺ ؐ کانفرنس سے خطاب کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی، سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ، دادو، لاڑکانہ، نوابشاہ، اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کاسیرت النبی ؐ ﷺکانفرنس سے خطاب عوام کو بیک وقت براہ براست دکھایا گیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے عہدیدارارن کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔