لاہور ( خبرنگارخصوصی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گلبرگ ہیڈ آفس منعقد ہوا۔لاہور چیمبر الیکشن برائے 2019-20 سے متعلقہ اس اہم اجلاس میں چیئرمین پیاف کے ہمراہ وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی سابق صدور لاہور چیمبر و پیاف، سہیل لاشاری ،محمد علی میاں، ملک طاہر جاوید، عرفان اقبال شیخ ، سیئنر نائب صدر لاہور چیمبرخواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سمیت پیاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور مختلف مارکیٹس سے آئے سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں و صنعتکاروں نے شرکت کی۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہاکہ پاکستانی معیشت اس وقت مشکل ترین مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ پاکستانی روپے کی بے قدری، ٹیکسوں کی بھرمار ،پیداواری لاگت اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے نے کاروبار کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر کاروباری طبقہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پیاف چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل میں آخری حد تک جائے گا ۔