مکرمی !ہر شہری مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے مگر حکومت مطمئن ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور بہت جلد ملک میںترقی اور خوشحالی آئے گی جبکہ مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے اور عوام بھوک ،افلاس اور بے روزگاری کے ہاتھوں خودکشیاںکرنے پر مجبور ہو گئے ہیں سوئی گیس اور سی این جی کاپریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اور ٹرانسپورٹ کے لئے گیس دستیاب نہیںجس پر عوام گیس سلینڈر خرید کر کام چلا رہے ہیںسرکاری تعلیمی اداروں کا حال برا ہے والدین مجبوراََ بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم دلوا رہے ہیںجب سب کام عوام خود اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں تو پھرایسی حکومت اور حکمرانوں کا فائدہ؟ میری حکومت سے التماس ہے کہ غربت کی؎ لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کے لیے ریلیف کا فوری بندوبست کرے تاکہ لوگ خوکشیوں پر مجبور نہ ہوں۔ (سید منور علی)