اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ معاہدے کاحتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا،پاکستان نے ہریاتری کیلئے 20ڈالرکی فیس برقراررکھی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہحتمی معاہدے میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں ۔معاہدے کے مطابق بھارت سے ہندو، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کرتاپورکوریڈورکے ذریعے نانک نام لیوک گورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں، 5ہزاریاتری روزانہ آسکتے ہیں تاہم گنجائش ہوتو تعدادپرکوئی پابندی نہیں۔ذرائع نے بتایا کہبھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کرے ،پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے ،یاتریوں کی آمد سے 4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی،بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد معاہدے پردستخط لازم ہیں،معاہدے پردوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہمعاہدے پرواہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔