منیلا (این این آئی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہوگئے ۔صدارتی ترجمان کے مطابق روڈریگو کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ صدارتی محل کے اندر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے جوتا پہننے کی کوشش کر رہے تھے ،صدر کی کہنی اور گھٹنوں پر معمولی زخم آئے ، ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ صدر کے مدافعتی نظام کی پیچیدہ بیماری مایا ستینیا گریوس میں مبتلا ہونے کے انکشاف کے دس دن بعد پیش آیا۔