پرتھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کو 296رنز سے شکست دیدی۔ اس طرح کینگروز نے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔، آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 217 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے کیویز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 468 رنز کا ہدف دیا ، ٹم سائوتھی نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مچل سٹارک کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری 2020ء تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔