لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ پر گئی پاکستان شاہینز ٹیم نے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا، 232 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی،سپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔