لاہور(سپورٹس ڈیسک)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے سال 2019میں بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں سب سے آگے ہونے کی روایت برقراررکھی اورہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر ورسٹی سپورٹس چیمپئن شپ2018-19 میں 150 سے زائدپبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یو نیورسٹیز کے ساتھ مقابلے کے بعد مسلسل آٹھویں مرتبہ ٹرافی پنے نام کی۔اس تاریخ ساز کامیابی کا جشن منانے اور کھلا ڑ یوں کی عمدہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یو سی پی میں ٹرافی کمز ہوم(Home Comes Trophy) کے نام سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سہیل افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب گروپ آف کالجز تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طالب علموں پر زور دیا کہ ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بڑھانے کے لئے کھیلوں اور ہم نصابی سر گر میوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے ونر ٹیمز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے مسلسل آٹھویں مرتبہ اعزاز کا دفاع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے بھی کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی اور ہال بہت دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔