اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو 9اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق پروگرام روکنے کی استدعاپرسماعت جج محمد علی کرینگے ۔وکیل کے مطابق درخواست گزارپاکستان اورعالمی دنیامیں اچھی عزت اورشہرت رکھتاہے ۔ معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈا کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کی، وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی۔