لاہور،اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) پنجاب کے بعد مرکز میں بھی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے ،حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنمامونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،مونس الٰہی آئندہ ہفتے اسمبلی سیشن سے قبل وزارت کا حلف اٹھائینگے ،معاہدے کے تحت ق لیگ کو مرکز میں دووزارتیں ملناتھیں، موجودہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کا صرف ایک وزیر شامل ہے ،مونس الٰہی کی کابینہ میں شمولیت سے یہ تعداد 2 ہو جائے گی، ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو صنعت کا وزیر بنایا جائے گا۔