مکری! ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈینگی وائرس نے خوف و ہراس پھلایا ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی زدہ مریض داخل ہو چکے ہیں اور کئی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ڈینگی سے خوفزدہ عوام ہر لحاظ سے احتیاط برت رہے ہیں۔ حکومت سے گزارش ہے کہ ڈینگی زدہ علاقوں میں سپرے کرانا چاہئیے تاکہ اس کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ (یسرا انصاری، جامعہ کراچی )