نئی دہلی(این این آئی)عالمی سطح پر پھیلنے والی کرونا وبا کے بعد بھارت میں لاک ڈائون سے پریشان عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑے اور شکایات کے انبارلگادیئے ۔شہریوں نے کہا کرونا وائر س سے موت ہو یا نہ ہومگر حکومت نے جو اقدامات کیے ، اس سے شہری ضرورمر جائیں گے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اترپردیش کے ضلع بندا سے تعلق رکھنے والے رمیش کمار نے کہا لاک ڈاؤن کا مطلب یہ ہے اگلے تین ہفتوں تک انہیں کام ملنے کا کوئی امکان نہیں ۔شہریوں نے کہا کہ کروڑوں کی تعداد میں دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو اسی ہی صورتحال کا سامنا ہے ۔حقیقت میں بہت سے لوگوں کے پاس کچھ دنوں میں کھانے کیلئے کچھ نہیں ہو گا۔