کراچی(آن لائن)سول ایوی ایشن اتھا رٹی کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے ،مسافر رقم واپس ملنے پر رو پڑا، خاتون ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا پرس بھول گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے کوئٹہ سے کرا چی پہنچنے والے مسافر کے لاکھوں روپے واپس کردئیے ،سی اے اے کے عملے نے واش روم سے ملنے والا بیگ ڈیوٹی افسر کے حوا لے کیا ، بیگ میں مسافروں کے پاسپورٹ، 1 لاکھ 96ہزار روپے اور افغان کرنسی موجود تھی ، جس کے بعد ڈیوٹی افسر نے کوئٹہ سے مسافر کا رابطہ نمبر حا صل کیا،ائیر پورٹ مینجر نے مسافر سے ضروری تصدیق کے بعد رقم اور سا ما ن حوالے کردیا، رقم ملنے پر مسافر رو پڑا۔