سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں حالیہ عرصے کے دوران شدید ترین گرمی پڑ رہی ہے اس گرمی کے ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں، سڈنی سمیت دیگر شہروں میں خوفناک آگ کے باعث ملک بھر میں آگ نے خوف پھیلایا ہوا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں شدید گرمی کے باعث جانور کوآلا نے پانی پینے کے لیے سائیکل سواروں کو روک لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں شدید گرمی اور جنگلاتی آتشزدگی کے واقعات میں دو ہزار سے زائد کوآلا ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایسے میں پیاسے کوآلا نے پانی پینے کے لیے چند سائیکل سواروں کو روک لیا جنہیں عرف عام میں کوآلا بیئر کہتے ہیں۔ اس بارے میں آنا ہوئسلر نامی خاتون سائیکل سوار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پیاسا کوآلا ایک سائیکل کے فریم سے چمٹا ہوا پیاس بجھانے کی کوشش میں ہے ۔ اس واقعے کی دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویریں دیکھ کر ایسے معصوم جانوروں پر جتنا پیار آتا ہے ۔