لاہور(کلچرل رپورٹر )عبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل’’ دل گمشدہ‘‘ نے آن ایئر ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے ڈرامے کی ہدایات شکیل خان نے دی ہیں جبکہ کہانی سائرہ عارف نے تحریر کی ہے ، ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں آغا علی، حنا الطاف،امرخان، مرزا زین بیگ شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں شمیم ہلالی، خالد انعم، زینب قیوم، حمیرہ بانو اور انعمتہ قریشی شامل ہیں۔’’ دلِ گمشدہ’’ زارا نامی ایک یتیم لڑکی کی کہانی ہے ، جو والدین کی وفات کے بعد اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر منتقل ہوجاتی ہے جس کی ایک کزن علیزے ہے ، علیزے زارا سے بہت زیادہ حسد کرتی ہے ، دوسری طرف زارا دانیال سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے اور اس سے شادی کی خواہش مند بھی ہے ،علیزے زارا کی ہونے والی شادی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، ان حالات کا زارا کیسے مقابلہ کرتی ہے ، ڈرامے کی کہانی میں یہ سب شامل ہے ۔