کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام کررہا ہوں۔ہنسے ہنسانے کے سلسلے کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھنا چاہتا ہوں ۔ نمائندہ 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم آفریدی نے کہا کہ بطو رکامیڈین نا صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی دنیا بھر میں کئی پروگرامزکئے جن کا بہت ہی عمدہ رسپانس ملنے کے ساتھ عالمی سطح پر شہرت بھی ملی۔ ان دنوں ٹی وی شوز کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہا ہوں۔