Common frontend top

سعدیہ قریشی


دعوتوں میں کھانے کا ضیاع اور غذائی قلت کے شکار پاکستانی


افطار کے وقت شہر کے ایک پوش کلب میں بوفے ڈنر کا منظر ہے ۔نت نئے کھانے قطار اندر قطار سجائے گئے ہیں۔ لوگ بوفے ڈنر کے ہر کھانے کو اپنی پلیٹ میں سمونے کی کوشش میں پلیٹوں میں پہاڑیاں بنا لیتے ہیں۔ مگر اتنا پیٹ میں نہیں سما سکتا ۔ پلیٹوں میں بچا رہ جاتا ہے۔ہم بھی اسی ہجوم میں کم وبیش یہی کچھ کرتے ہیں کہ روزہ تھا اور لگتا تھا کہ پیٹ بھرنے سے زیادہ نیت بھرنے کا مقصد درپیش ہے ۔ اس وقت ایک خیال دل کو چیرتا چلاگیا۔نجانے کتنے لوگ اس شہر میں
بدھ 12 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

ہر پہلو حیران کن !

اتوار 09 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
عام انسانوں کے خواب ان کی اپنی ہی ذات کے گرد گھومتے ہیں۔ تعلیم،نوکری،شادی پھر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے زندگی بھر تگ ودو ،ایسے میں کون ہے جو اپنی خواہشوں اورخوابوں کے دائرے سے باہر نکل کر دوسروں کے لیے سوچنے کی جرات کرے لیکن آصف محمود جاہ ایسے ہی ہیں۔ان جیسے بے غرض مسیحائی کرنے والے نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہیں۔ سرگودھا میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر آصف محمود جاہ اسکول ٹیچر کے بیٹے ہیں۔ سوچتی ہوں کہ یہ ان کے والد کی روشن تربیت کا اثر تھا کہ انسانیت کا درد ان کے
مزید پڑھیے


یوم یتامیٰ، الخدمت فاؤنڈیشن اور سرکار کے یتیم خانے

جمعه 07 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
چند سال۔پیشتر اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی نے فیصلہ کیا کہ مسلم ممالک میں جنگی حالات اور قدرتی آفات کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت کے حوالے سے آگاہی کے لیے پندرہ رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ کے طور پر منایا جائے۔ جب گھر کا کفیل دنیا سے چلا جائے تو زندگی میں پیچھے رہ جانے والوں کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتی۔ ایسے میں او آئی سی کا یہ فیصلہ سراہے جانے کے لائق ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ملکوں میں 15 رمضان یتیم بچوں کے حوالے سے
مزید پڑھیے


بارے کتابوں کا کچھ بیاں ہوجائے

بدھ 05 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
ہر دوسرے دن کالم لکھنے کا محاذ سر کرنا ہوتا ہے۔ہمارے جیسے فکری اور معاشی غربت رکھنے والے معاشرے میں موضوعات کے تنوع کا یوں سمجھئے قحط پڑا ہوتا ہے۔ہم سیاست اور سماج کے مسائل میں اتنے الجھے رہتے ہیں کہ نئے موضوعات کو دریافت کرنے کی طرف نہیں جاتے۔ ایسے میں کتابوں کے مطالعے سے ذہن کو تازگی اور یکسوئی نصیب ہوتی ہے ۔کل مسعود مفتی کی سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے لکھی ہوئی شاہکار کتاب چہرے ایک دفعہ پھر پڑھ ڈالی ،کیا اظہار بیان ہے۔ مختصر اور موثر نویسی کا ایسا عمدہ نمونہ کہ ایک لفظ آپ
مزید پڑھیے


دیانت ،سچائی اور انٹیگریٹی بطور مضمون پڑھائے جائیں

اتوار 02 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
ایک عام آدمی کی زندگی سے لے کر اہل اختیار واہل اقتدار کے معاملات تک اخلاقی اقدار کا بحران ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ایک عام آدمی ہو یا بھانت بھانت کے سیاسی رہنما گفتار کی حد تک ہر شخص۔اعلی اقدار کا جھنڈا اٹھائے پھرتا ہے۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنے والے بھی بے شمار ہیں، اس با برکت مہینے میں مسجدوں میں ایک طرف رش بڑھ جاتا ہے تو دوسری طرف اسی مہینے میں ہوس زر، ناجائز منافع خوری اپنی بدترین شکل میں سماج کو یرغمال بناتی نظر آتی ہے۔اس کے علاوہ بھی گیارہ مہینے بدیانتی کے مظاہر ہر
مزید پڑھیے



مفت آٹا ،رلتے لوگ اور عافیہ صدیقی

جمعه 31 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
کوئی بھی حکومت اگر اپنے غریب شہریوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام کرتی ہیں تو یہ دراصل اس حکومت کی ناکامی کی طرف اشارہ ہے۔یہ پالیسی کامیاب ہو بھی جائے تو ناکامی ہی تصور ہوتی ہے۔کیونکہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے باعزت روزگار ملے اور وہ عزت کی روٹی کمانے اور کھانے کے قابل ہو سکے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں فری فوڈ کو قابل عزت نہیں گردانا جاتاکیونکہ شہریوں کی عزت نفس کی حفاظت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے جب کوئی شہری اپنی بنیادی ضرورت کے لئے مفت کھانے یا مفت آٹے کی لمبی
مزید پڑھیے


ورلڈ آرڈر کی نئی صف بندی اور مسائل سے اٹا پاکستان

بدھ 29 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
میرے وطن میں سیاسی معاشی اور سماجی منظر نامے کی صورت بگڑتی چلی جارہی ہے۔ایک ہی ملک پر حکومت کرنے کے خواہشمند سیاستدان باہمی مخاصمت سے سماجی تانے بانے کا بھی بیڑہ غرق کررہے ہیں۔ سیاستدان ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ مکالمے کی میز پر بیٹھنے کے روادار نہیں۔ان سیاستدانوں کے حواری سیاسی مخالفین کے خلاف بد زبانی اور فحش کلامی کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔جبکہ عام آدمی کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے سفید پوش مفت آٹے کی خواہش میں جان سے جا رہا ہے۔روپے قدر
مزید پڑھیے


تین عورتیں ، تین کتابیں

اتوار 26 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
عورت فطری طور پر تخلیق کار پیدا کی گئی ہے۔ بہت سی سماجی ناہمواریوں کو عورت جس زاویے سے دیکھتی ہے مرد اس زاویے سے نہیں دیکھ سکتا۔ پھر فطرت نے اسے مرد سے زیادہ حساس طبیعت عطا کی ہے ۔ہزار ہا سوچوں کے چولہے پر ایک ہانڈی ہمہ وقت چڑھی رہتی ہے۔ وہ آپ ہی آپ ہزار داستانوں کا کردار بنتی اور خود سے مکالمہ کرتی رہتی ہے۔ یہی عورت لفظ اور حرف کے تانے بانے سے کہانیاں شعر ،افسانے اور سفر ناموں کی بنت تخلیقی دیانت سے کرنے لگے تو اس کا لکھا ہوا قابل توجہ ہوتا ہے۔ابھی
مزید پڑھیے


رمضان کریم:کوشش کریں کہ اندر سے بھی بدلیں

جمعه 24 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
بظاہر ہمارے شب و روز ماہ رمضان میں بدل جاتے ہیں زندگی کے سب کام سحروافطار کے نظامِ الاوقات کے گرد گھومتے ہیں۔ تراویح کا اہتمام ، نمازوں کی پابندی ، قرآن پاک کی تلاوت معمول میں شامل ہو جاتی ہے۔ کچھ لوگ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک ختم کرنے کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔سکول کالج کے دور میں دوستوں کے درمیان مقابلہ ہوتا تھا کہ کتنے قرآن پاک ختم کیے۔مجھ سے تو خیر تب بھی ایک ہی قرآن پاک رمضان المبارک میں پڑھا جاتا تھا۔لیکن اب کچھ عرصے سے میں نے ترجمہ باقاعدہ پڑھنا شروع کیا ہے۔ اور
مزید پڑھیے


مراعات یافتہ اشرافیہ اور آٹے کی قطاروں میں کھڑے پاکستانی

بدھ 22 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
آج مارچ کی بائیس تاریخ ہے صرف ایک دن کے بعد ہم قرارداد پاکستان کی 83 ویں سالگرہ منا رہے ہوں گے۔ویسے بھی یہ روایتی جملے ہیں ۔قومی دنوں کی یہ سالگرائیں سرکاری طور پر یا پھر ٹی وی چینلوں پر منائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سکولوں اور کالجوں میں ایسے دن کی یاد منائی جاتی۔ پھر ایسے موقع پر روایتی خبریں بنتی ہیں کہ قوم نے پاکستان ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ اگر ابھی باہر نکل کر اس حوالے سے دس لوگوں سے بات چیت کریں گے تو دس میں سے دس
مزید پڑھیے








اہم خبریں