Common frontend top

پشاور


مجرموں کو این آر او ٹو دیکر ملک و قوم سے مذاق کیا گیا،اب فیصلہ کن کال دونگا :عمران :مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلیاں

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،لاہور،پشاور ( سپیشل رپورٹر،وقا ئع نگار ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر روز باری باری حکمرانوں کے کرپشن کیسز ختم ہورہے ہیں، یہ پہلے قانون بناتے ہیں اور پھر اس سے اپنے کیس ختم کراتے ہیں ،اگر حکمرانوں نے یہی کرنا ہے تو جیلوں کو کھول دیں غریبوں کا کیا قصور ہے ، چور ملک پر قابض ہیں، حقیقی آزادی کیلئے جہاد کرنا ہو گا،قائدین پوری یکسوئی سے تیاری کریں ، ہماری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،اپنی حقیقی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کال دوں
مزید پڑھیے


این اے 33ہنگو کا ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پیر 18 اپریل 2022ء

پشاور، ہنگو (خبر نویس،92نیوز رپورٹ) تحریک انصاف نے این اے 33ہنگو کے ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا۔غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹرندیم خیال نے20772ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل جے یو آئی ف کے مفتی عبیداللہ نے 18244ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 33ہنگو ضمنی انتخابات کے تمام 210پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آنے کے بعد ریٹرننگ افسر نے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خیال 20772ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 18244ووٹ
مزید پڑھیے


نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں: انا للھ و انا الیہ راجعون

هفته 16 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور (سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، 92نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 74 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں، وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔رمضان المبارک سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دول کا دورہ پڑا تھا۔طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔پاکستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے
مزید پڑھیے


پشاورسے پی ٹی آئی کی رابطہ عوام مہم کا آغاز،حقیقی آزادی کی جنگ شروع، الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہیں گے :عمران خان

جمعرات 14 اپریل 2022ء

پشاور( خبر نویس، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈحکومت کوقوم تسلیم نہیں کریگی،پورے ملک میں نکلوں گا،جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتاہم سڑکوں پرر ہیں گے ،اعلان کررہاہوں آج سے حقیقی آزادی کی جنگ شروع ہے ،عمران خان نے الیکشن تک سڑکوں پررہنے کی کال دیدی۔پشاورمیں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شاندار استقبال پر سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،قوم کافیصلہ کن وقت آگیا،ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا
مزید پڑھیے


تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش: عمران خا، سوشل میڈیاایکٹوسٹس کی ہراسگی پر آج ہائیکورٹس سے رجوع کا فیصلہ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور،پشاور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ، کامرس رپورٹر،خبرنگار،نیٹ نیوز،این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ،لہٰذا پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔گزشتہ روزویڈیو پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے ۔ جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔ پشاور کے لوگو آج آپکے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں آپ
مزید پڑھیے



سندھ ، خیبرپختونخوا کے گورنرز مستعفی ہوگئے

منگل 12 اپریل 2022ء

کراچی،پشاور(پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز)سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز مستعفی ہوگئے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ادھر ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوانے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے ۔عمران اسماعیل سرکاری گاڑی گورنر ہائوس چھوڑ کر موٹر سائیکل پر گھر روانہ ہوئے ۔ ان کی موٹر سائیکل پر گھر جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


مزید پڑھیے


احمد نواز کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

جمعه 01 اپریل 2022ء
پشاور ( نیٹ نیوز) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانیوالے احمد نواز کو انگلینڈ کی یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا۔ احمد نواز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہیں انگلینڈ کی یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے ۔ کوونٹری یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ احمد نواز نے کہا کہ اس عمر میں اس قدر باوقار اعزاز سے نوازا جانا غیر
مزید پڑھیے


مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر88 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کوسول اعزازات عطا

جمعرات 24 مارچ 2022ء
اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،سٹاف رپورٹر،92 نیوز، صباح نیوز،آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات سے نوازا۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایک خصوصی پر وقار تقریب میں 9 کیٹیگریز میں 45 افراد کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد نعیم، نذر محمد راشد(ن م راشد مرحوم) اور مجید امجد (عبدالمجید مرحوم)
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس داخل : 2ایم این ایز سمیت 13 گرفتار

هفته 19 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور ،پشاور ،فیصل آباد (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹر )پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہائوس اسلام آبادپردھاوابول دیا،تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑکرسندھ ہائوس کے احاطے میں داخل ہوگئے ، اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے دوایم این ایز فہیم خان اور عطااللہ نیازی سمیت 13کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے ،احتجاج کیا،گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا ، کارکن پی ٹی آئی
مزید پڑھیے


ضابطہ اخلاق خلاف ورزی: اعظم سواتی الیکشن کمیشن طلب، احساس کفالت، وظائف کی تقسیم روکنے کا حکم

جمعرات 10 مارچ 2022ء
اسلام آباد، پشاور (خبر نگار،صباح نیوز،این این آئی)الیکشن کمیشن نے میئر تحصیل مانسہرہ کے امیدوار کی انتخابی چلانے پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج،ایم این اے صالح محمد خان کو کل طلب کرلیا جبکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کے چیک اور احساس وظائف کی تقسیم روکنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی اور تحصیل کونسل مانسہرہ کے امیدوار کمال سلیم سواتی کو وضاحت دینے کیلئے آج دن 11بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، مانسہرہ کے دفتر میں طلب کیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں