Common frontend top

کھیل


تیسرے ون ڈے میں بھی کامیابی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ

پیر 13 جون 2022ء
ملتان (جنرل رپورٹر ) پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دیکر کلین سویپ مکمل کرلیا،آل رائونڈ شاداب خان کو شاندار 81 رنز بنانے اور چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے پر پلیئر آف دی میچ جبکہ 199رنز بنانے پر امام الحق کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 48اوورز میں
مزید پڑھیے


عمران خان کے جاتے ہی پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عمران خان کی وزارت عظمی کی تبدیلی کیساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے امکان ہے ، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کے لئے آئی سی سی اجلاس کے بعد استعفیٰ دے دیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے لئے نامزد کیا تھا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کے ساتھ ساتھ اب ان کی جانب سے کی گئی تقرریاں بھی ختم ہو سکتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کے بعض اعلیٰ عہدیدار جو عمران خان کے وزیر
مزید پڑھیے


اللہ کرے میرے جیسا وقت کسی پر نہ آئے : عمر اکمل

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک ) کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جس وقت سے میں گزرا ہوں، اللہ کرے وہ وقت کسی پر نہ آئے ، میری فیملی نے مجھے گرنے نہیں دیا اور میں واپس میدان میں آیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا، جس سے میرا حوصلہ بڑھا، قومی ٹیم کے لیے مجھے منتخب کرنا سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مرضی ہے ، فٹنس مزید بہتر کرنے کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے لیگز
مزید پڑھیے


آئی سی سی کا افغانستان میں کرکٹ گورننس جاری رکھنے کا فیصلہ

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی بورڈ اجلاس کے فیصلے سامنے آ گئے ۔ افغانستان ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ اشرف افغانستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کریں گے ۔ آئی سی سی نے افغانستان میں کرکٹ گورننس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم اس دوران ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی رہے گی۔ افغانستان کی خواتین کرکٹ کو پروموٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں تعداد دس تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوالیفائینگ ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لئے متعدد ایسوسی ایٹ ممالک کی خواتین ٹیموں کو انٹرنیشنل سٹیٹس دیا جائے گا۔
مزید پڑھیے


کارپوریٹ کپ: کامران اکمل نے ایشل فیلکن کو سرخرو کردیا

پیر 11 اپریل 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) رمضان کارپوریٹ کپ ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی قیادت میں ایشل فیلکن نے ایس ایم ایس جمخانہ کو چودہ رنز سے شکست دی۔ نیا ناظم آباد کرکٹ سٹیڈیم پر ایشل فیلکن نے 9 وکٹوں پر 184 رنز سکور کیے ۔کامران اکمل نے تیس گیندوں پر 40 رنز بنائے ۔ ایس ایم ایس جمخانہ 6 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی ۔ کامران اکمل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ہومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن نے ماہد سپورٹس کو چوبیس رنز سے ہرایا ۔
مزید پڑھیے



محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بولر محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے فاسٹ بولرنے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیے


سیاسی کشیدگی ، ایشیا کپ کی سری لنکا سے منتقلی کا امکان :آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ ہوگا

اتوار 10 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا میں ہونے والا ایشیاکپ 2022 کسی اورملک منتقل کیا جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کے منتقل ہونے پر بحث ہوگی۔سری لنکا کی موجودہ سیاسی کشیدہ صورتحال سے متعلق ایشیا کپ پر گفتگو کے لیے آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کو بھی دیکھا جائے گا اور ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے ۔اجلاس میں
مزید پڑھیے


ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا چار ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ

اتوار 10 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جانب سے سامنے آنے والی چار ملکی سیریز کی تجویز پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ای سی بی ٹام ہیریسن نے چار ملکی سیریز منعقد کرانے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے مگر اس کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت سے پی سی بی کو فائدہ ہوسکتا
مزید پڑھیے


ورلڈ کپ کرکٹ لیگ ، اومان اور سکاٹ لینڈ آج مد مقابل

اتوار 10 اپریل 2022ء
دبئی(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ میں آج واحد میچ میں اومان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے 74 ویں میچ میں اومان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اومان کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، سکاٹ لینڈ 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیے


پاکستان کی بیس بال ٹیم19 ویں ایشین گیمز میں حصہ لے گی

اتوار 10 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال ٹیم ستمبر 2022 کو چائنا میں منعقد ہونے والی انیسویں ایشین گیمز میں حصہ لے گی لیکن ٹیم کی تیاری کے لئے ٹریننگ کیمپ کا ابھی تک انعقاد نہیں کیا جاسکا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم نے فروری میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان کو لیٹر لکھا تھا کہ 15 مارچ 2022 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ لگایا جائے لیکن تاحال ہمیں سپورٹس بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں