Common frontend top

بین الاقوامی


امر یکہ کی افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

پیر 26 دسمبر 2022ء
واشنگٹن (این این آئی)امر یکہ نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے مطابق امریکہ افغان سرحد سے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہمی کیلئے تیار ہے ۔بلاول بھٹو کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران انکی امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور لنزے گراہم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے حال ہی میں پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے ۔امریکی ترجمان کے مطابق ’’بڑھتے خطرے ‘‘ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے ، دہشتگردی
مزید پڑھیے


قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا جائے :بھارت سے کشمیر پر بات کیلئے تیار: وزیراعظم

هفته 24  ستمبر 2022ء

نیویارک،اسلام آباد ( ندیم منظور سلہری سے ، خبر نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ ،اے پی پی ، نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے بھارت کیساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، بھارت کشمیر کے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کا ردعمل قابل ستائش ہے لیکن وہ امداد، عالمی کوششیں اب بھی ہماری ضروریات سے بہت کم ہیں، امیر ممالک قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم
مزید پڑھیے


پاک بھارت تعلقات معمول پر آگئے تو خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا: بلاول

هفته 24  ستمبر 2022ء

نیویارک،کراچی ( ندیم منظور سلہری سے ، آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ممالک کو فوری مناسب امداد فراہم کرنی چاہیئے ۔نیویارک میں گروپ 77کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں نے نگل لیا ہے ، ہم اپنے دوستوں کے شکر گزار ہیں وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہماری مدد کر رہے ہیں اور اس مشکل کی
مزید پڑھیے


ملکہ الزبتھ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ، لندن ( خبر نگار خصوصی، این این آئی ) آٹھ ستمبر کو وفات پانے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور تدفین 19 ستمبر کو ہو رہی ہے ۔ ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں پیر کے روز یوم سوگ منایا گیا۔ پاکستانی پرچم سرنگوں رہا ۔ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے (آج)منگل کو لندن پہنچایا جائے گا۔شاہ چارلس نے 19 ستمبر کو برطانیہ میں بنک تعطیل کی منظوری دے دی۔ آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز
مزید پڑھیے


گستاخانہ بیانات: مغربی بنگال میں کرفیو؛ اوآئی سی بھارتی اسلاموفوبیا کا نوٹس لے :بلاول، سیکرٹری جنرل سے رابطہ

پیر 13 جون 2022ء
اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، نئی دہلی، لندن، ڈھاکہ( خصوصی نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف تہین آمیز کلمات پر ملک بھر میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اور مغربی بنگال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔متعدد بھارتی ریاستوں میں پرتشددمظاہرے جاری ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات اور بڑھتے اسلامو فوبیاپر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طٰہ
مزید پڑھیے



گستاخانہ بیانات: بلوچستان، آزادکشمیر اسمبلیوں میں مذمتی قرارداد منظور؛ سندھ، پنجاب، کے پی اسمبلیوں میں مزید قراردادیں جمع

بدھ 08 جون 2022ء
ممبئی ،اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ ( خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار ) گستاخانہ بیانات کیخلاف پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں بھارت کیخلاف احتجا ج جاری ہے ،بلوچستان، آزادکشمیر اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور کر لی گئی ، پنجاب ،سندھ،کے پی اسمبلیوں میں مذمتی قرار دادیں جمع کر ادی گئیں ، اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی، علما کرام نے گستاخی کرنیوالوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کی ہے ،بی جے پی کی معطل کی جانے والی ترجمان نوپور شرما کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا۔تفصیلات کے
مزید پڑھیے


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے :پاکستان

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کی جانے والیانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے ۔گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کئے ،
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل او آئی سی، ولی عہد ابوظہبی سے ملاقاتیں

اتوار 01 مئی 2022ء
مکہ مکرمہ (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی اور بلند ترین سطح تک لے جانے کا عزم کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور اسلامی ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے تنازع جموں و کشمیر پر او آئی سی
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

اتوار 01 مئی 2022ء
برلن (این این آئی )جرمنی میں شائع ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہے کہ رواں ماہ افراطِ زر کی شرح ملک کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد پہلی بار انتہائی تیزی سے بڑھی ہے ۔٭نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں 6 بچوں کے باپ نے اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ ٭ نئی دہلی(نیٹ نیوز)رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت نے چینی کمپنی کے 72 کروڑ ڈالر ضبط کر لئے ۔٭نئی دہلی(این این آئی)بھارتی نژاد سنگاپوری ناول نگار بالی کور جسوال نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملاقات کی دعوت مسترد کر دی
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر:خصوصی حیثیت منسوخی کے بعد مودی کا پہلا دورہ ،جلسہ گاہ کے قریب دھماکہ، ہڑتال ،مظاہرے؛ بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیر ی شہید کردئیے

پیر 25 اپریل 2022ء
لاہور، سرینگر ، مظفر آباد ، اسلام آباد ، برمنگھم( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں ) آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو کشمیر کی عوام نے ان کا مکمل بائیکاٹ کردیا،جلسہ گاہ سے کچھ دور دھماکہ ہوگیا، پوری وادی میں ہڑتال کی گئی، چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں، مختلف مقامات پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، ’’ گو بیک‘‘،’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ اور ’’ کشمیر آزادی چاہتا ہے ‘‘کے نعرے گونجتے رہے ، وادی میں یوم سیاہ منایا گیا۔اس موقع پر مقبوضہ جموں
مزید پڑھیے








اہم خبریں