Common frontend top

کھیل


وہیل چیئر ٹینس: پاکستان کو ہرا کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

پیر 21 مارچ 2022ء
انطالیہ (سپورٹس ڈیسک) ترکی میں جاری بی این پی پاریبس آئی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوالیفائر کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد خالد رحمانی کے مطابق آسٹریلیا کے بین ویکس نے آصف عباسی کو 6-2 اور 6-0 سے شکست دی۔ مارٹن ڈن نے فدا حسین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 کے یکساں سکور سے مات دی۔ ڈبلز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6-0 اور 6-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔
مزید پڑھیے


حافظ ارشد نے تھمب پش اپس میں عالمی ریکارڈ بنادیا،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

هفته 19 مارچ 2022ء
وہاڑی ( نامہ نگار )حافظ محمد ارشد نے تھمب پش اپس لگانے کا روسی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا ہے ۔ محمد ارشد نے 68 تھمب پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 61 پش اپس کے ساتھ روسی ایتھلیٹ آریان وائبریان کے نام تھا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان و دیگر نے ارشد کو مبارکباد دی ہے ۔
مزید پڑھیے


’’ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آ گیا ‘‘ محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پر پیغام

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی، میرے آنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ لومبارک ہو تمہیں وقت
مزید پڑھیے


مداح کے بیٹے کے آپریشن کیلئے آفریدی کا رابطہ

هفته 19 مارچ 2022ء
کراچی( نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیمار کمسن بچے کے علاج کے لیے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی جبکہ شاہد آفریدی نے باپ اور بیٹے کی آواز ان تک پہنچانے کے لیے ٹوئٹر صارف کا فوری شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘سابق کپتان نے کہا کہ ’میری
مزید پڑھیے


محمد رضوان کا ’’نیاچھکا‘‘ ، شاہین شاہ کیلئے حجام بن گئے

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور( نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام کی سروسز بھی دینے لگے جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کیا ہے جو رضوان نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔شاہین شاہ نے لکھا کہ نیا ہیئر
مزید پڑھیے



سیاسی کشیدگی: پاک آسٹریلیا ون ڈے ، ٹی ٹونٹی میچز لاہور منتقل

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد میں موجودہ سیاسی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس آنے کے بعد وائٹ بال سیریز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور منتقل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی
مزید پڑھیے


باکسنگ : محمد وسیم کا ورلڈ ٹائٹل کیلئے آج برطانوی ایڈورڈ سے مقابلہ

هفته 19 مارچ 2022ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم 19 مارچ کوباکسنگ رنگ میں اتریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے رنگ میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز سے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم اور برطانوی باکسرکا مقابلہ دبئی میں ہوگا۔واضح رہے کہ برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز 2 بار آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں۔19 مارچ کے مقابلے کے حوالے سے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ ٹائٹل کیلئے دوسری بار رنگ میں اتروں گا اور یہ مقابلہ پاکستان
مزید پڑھیے


بابر اعظم نے ہمیں کراچی ٹیسٹ نہیں جیتنے دیا : کینگروز کوچ

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈانلڈ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اننگز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ایک بیان میں اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے اور خاص طور پر بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلی اور ہمیں جیتنے نہیں دیا جبکہ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز بہت مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے ۔اینڈریو میکڈانلڈ نے عندیہ دیا کہ مچل سٹارک سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کھیلیں، سمجھتا ہوں کہ اگر مچل سٹارک تازہ دم رہتے ہیں تو
مزید پڑھیے


وہیل چیئر ٹینس : پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی

هفته 19 مارچ 2022ء
استنبول(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویل چیئر ٹینس ٹیم نے انطالیہ ترکی میں بی این پی پریباس آئی ٹی ایف ویل چیئر ٹینس کوالیفائر کپ میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ یہ 73 سال میں پاکستان ویل چیئر ٹینس ٹیم کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا۔ پاکستان کے فدا حسین پہلے سنگلز مقابلے میں کوئی گیم نہ جیت سکے لیکن پاکستان کے آصف عباسی نے اپنے بھارتی حریف کو چھ صفر سے شکست دیکر حساب برابر کردیا، سنگل کے بعد ڈبلز میں بھی دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور بالآخر پاکستان نے روایتی حریف بھارت
مزید پڑھیے


لاہور: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گالف کھیلنے کی تصویر وائرل

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی لاہور میں گالف کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آسٹریلوی کرکٹرز نے لاہور کے مقامی گولف کلب میں گالف میچ کھیلا، ایسے میں کپتان پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر گولف کھیلنے کی اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔مہمان کرکٹرز صبح کے اوقات میں گالف کھیلنے کے لیے کلب پہنچے ۔پیٹ کمنز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور میں ڈے آف گزارنے کا اچھا موقع ملا۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’گالف کورس پر صبح بہت اچھی گزری۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ
مزید پڑھیے








اہم خبریں