اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم 19 مارچ کوباکسنگ رنگ میں اتریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے رنگ میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز سے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم اور برطانوی باکسرکا مقابلہ دبئی میں ہوگا۔واضح رہے کہ برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز 2 بار آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں۔19 مارچ کے مقابلے کے حوالے سے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ ٹائٹل کیلئے دوسری بار رنگ میں اتروں گا اور یہ مقابلہ پاکستان اور ایشیا کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔