Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


’’ اسلامو فوبیا‘‘---اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرار داد


ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز یعنی 15 مارچ کو پاکستان کی جانب سے ایک قرار داد بھی پیش کی گئی، جس میں اسلامو فوبیا کے مضر اثرات کے تدارک کے لیے جامع حکمت کی تشکیل پر زور دیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ اسلامو فوبیا ‘‘ کے پھیلاؤ میں اضافہ امن عالم کے لیے خطرہ ہے اور اس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اقوام ِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس موقع پر
پیر 18 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

شفیق حسین بخاری --- اسم بامسمّٰی

جمعه 15 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہماری سول بیوروکریسی میں تصنیف و تالیف کا رجحان قدرے معدوم ہوتا جارہا ہے اور اب ان اوصاف کو افسر انہ رعب وداب اور منصبی وجاہت کے زیا دہ شایان نہیں سمجھاجاتا ۔ ماضی قریب میں صورت حال اس سے قدرے مختلف تھی کہ ہر اچھا افسر اپنی زندگی کے مشاہدات وحاصلات اور بالخصوص تجربات وحادثات کو ضرورقلمبند کرتا، تاکہ بالخصوص نسلِ نو اس سے کچھ نہ کچھ استفادہ کرسکے ، بہر حال یہ سلسلہ کمیاب توہے لیکن ابھی نایاب یا ناپید نہیں ۔ سید شفیق حسین بخاری پاکستان کی سول بیوروکریسی کی ایک از حد معتبر اور مقتد
مزید پڑھیے


انتہا پسندی کاتدارک

پیر 04 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دنیا میں صرف صوفیاء کا طبقہ ہے جس نے سوسائٹی کو اَمن، رواداری، انسان دوستی، تحمل اور برداشت کا نہ صرف سبق دیا، بلکہ اس کے عملی منظر اور مظہر دنیا کو عطا کئے۔ ان کی خانقاہیں بلا رنگ و نسل اور مکتب و مسلک سماجی رابطے کا سب سے موثر ذریعہ اور انتہا پسندی کے تدارک کا معتبر ادارہ تھیں۔ انہوں نے تشدد اور دہشت و وحشت جیسے منفی جذبوں کے تدارک کے لیے بھر پور کردار ادا کیا، اوراپنے آستانوں کو سماجی بہبود اور تہذیبی نمو کامرکزبنایا۔ گزشتہ روز قادری مکتب کے روحانی پیشوا حضرت شاہ حسین ؒ
مزید پڑھیے


داتاؒدربار کی توسیع --- چند اہم امور

جمعه 01 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
حضرت داتا گنج بخشؒ کا مزار جنوب ایشیاء کا قدیم ترین دینی اور روحانی مرکز ہے ۔ رواں برس داتاؒ دربار کی توسیع کے لیے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے مبلغ6392ملین کی رقم منظورہوچکی ہے ، جس کے آغاز کے لیے کرنٹ کوارٹر جس کا اختتام گزشتہ روز 29 فروری2024ء کو ہوچکا ہے ،فنڈز مبلغ50 ملین کا اجرأ ، پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے عمل میں آیا، دربار شریف کا موجودہ رقبہ 56 کنال ہے ، جس میں 50 کنال کی توسیع گزشتہ نصف صدی میں ہوئی ، جس کے مطابق اَسّی کی دھائی میں عظیم الشان مسجد کی
مزید پڑھیے


جہانبانی و جہانداری

پیر 19 فروری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہر تحریک اور موومنٹ کے اپنے ’’ڈائنا میکس‘‘ ہوتے ہیں، اپنے منبع اور مخرج سے نکل کر،جب وہ دور دراز کا سفر طے کرتی ہے تو خارجی اثرات کا اس پر وارد ہونا ایک فطری امر ہے۔ صوفیا عبقری اور جنیئس شخصیات تھیں، انہوں نے مقامی ماحول سے ہم آہنگ عناصر کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی، دسویں صدی عیسوی میں جب صوفی تحریکیں ہندوستان پہنچیں تو یہاں کی قدیم مذہبی روایت سے کچھ تصادم اور کچھ اپنائیت لازم تھی، مستزادیہ کہ اس عہد کے سلاطین اور حکمران بھی روحانی اور باطنی توجہات اور عوامل کو اختیار و
مزید پڑھیے



اختلافات سے مشترکات کی طرف

پیر 12 فروری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اْمّتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز میں سے اہم ترین معاشی، سیاسی، ذہنی اور فکری تحدیات اور بحران ہیں، جس سے عہدہ برا ہونے کے لیے لازم ہے کہ ایسی عبقری اور نابِغہ شخصیات کے افکار و احوال کی ترویج ہو، جنہوں نے ملت اسلامیہ میں باہمی اتحاد و یگانگت اور اتفاق و اخوت کی ترویج کو لازم کیا۔ اس حوالے سے بر صغیر میں حضرت شاہ ولی اللہ دھلویؒ کو یہ تفوق اور امتیاز میسر ہے کہ یہاں کے مختلف النوع فکر ی اور مذہبی ماحول کے باوجود بھی جملہ مکاتب فکر اور دبستان ِ علم ان سے اکتساب
مزید پڑھیے


دربار بابا فریدؒ کا تعمیراتی منصوبہ!

پیر 05 فروری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد محسن رضا نقوی نے بر صغیر کے عظیم روحانی پیشوا، وطن عزیزمیں چشتی سلسلے کے سب سے نمائندہ اور معتبر بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے مزارِ اقدس کی تعمیر و تزئین کے لیے 631 ملین کے وقیع منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جو گزشتہ رْبع صدی میں آستاں کی تعمیر و ترقی کے لیے کسی بھی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والی سب سے خطیر رقم ہے۔ دربار شریف کی طرف حاضری کے لیے جاتے ہوئے مہمان معظم کے کان میں سرگوشی ہوئی کہ معروف ہے کہ یہاںیک نکاتی
مزید پڑھیے


دینی مدارس میں ختم بخاری

هفته 27 جنوری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ان دنوں دینی مدارس کے تعلیمی سال کا اختتام ختم بخاری شریف سے ہورہا ہے ، ختم بخاری سے مراد دورۂ حدیث یعنی درس نظامی کے طلبہ بخاری شریف کی آخری حدیث کسی نامور استاذ و شیخ الحدیث سے پڑھتے ہوئے، سند ِ فراغ حاصل کرتے ہیں، آٹھ سال پہ محیط اس طویل دورانیے کے اختتام پر منعقدہ یہ تقریب دینی مدارس میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ داتاؒ دربار میں قائم عظیم جامعہ ہجویریہ کا سترہواں سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد و اعزازات و ختم بخاری شریف گزشتہ روز منعقد ہوا،جہاں فرا غت پانے والے طلبہ ، دربار
مزید پڑھیے


قافلہ ٔ تصوّف و طریقت کے سُرخیل

جمعه 19 جنوری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
برصغیر کی تہذیبی ، تمدنی اور فکری دنیا کو ، جن شخصیات نے سب سے زیادہ متاثر کیا ، ان میں سرِفہرست سیّدعلی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ اور دوسرے سیّد معین الدین حسن سنجری اجمیریؒ ہیں ، جو خطّے میں خواجۂ خواجگان کے نام سے معروف اور معتبر ہیں ۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 812 ویں سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے روبہ عمل اور عالمی تصوّف کانفرنس کا اختتامی سیشن،آج داتاؒ دربار میں وقوع پذیر ہے ، بلاشبہ اولیاء اُمت کے احوال اور ان کے اقوال پر غور کرنے سے
مزید پڑھیے


تعمیر و ترقی کا عہد ساز دور

پیر 15 جنوری 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے اجلاس، جس میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارِ اقدس کے عظیم توسیعی منصوبہ کی منظوری بھی عمل آئی، کے اختتامی سیشن میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مزاراتِ مقدسہ کی حالیہ تعمیر و ترقی اور گراں قدر توسیعی منصوبہ جات کی تحسین فرماتے ہوئے، اس عہد کو اوقاف کے تاریخ ساز دور سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں سیکرٹری اوقاف کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ بہر حال اس کو چیئرمین پی اینڈ ڈی کی وسعت ِ ظرفی اور بڑاپن سمجھنا زیادہ موزوں ہوگا، دراصل یہ کریڈٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں